صدر ایسا ہونا چاہیے جس پر صوبوں کو اعتماد ہو، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 جولائی 2013
آصف لقمان کی ملاقات،دینی جماعتوں میں ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کے امور پربات چیت۔ فوٹو:فائل

آصف لقمان کی ملاقات،دینی جماعتوں میں ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کے امور پربات چیت۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: جے یوآئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ صدرکاانتخاب ایک آئینی تقاضا ہے اورامید ہے کہ ن لیگ حکومت اتحادیوں سے مل کربہترشخص کاانتخاب کرے گی ۔

اپنے ایک بیان میں فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صدرمملکت ایساہوناچاہیے جسے تمام صوبوں کا اعتماد حاصل ہو،انھوں نے کہا کہ اگرصدرکاانتخاب چھوٹے صوبوں سے ہوتوفیڈریشن کومزید مضبوط بنائے گا۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں ایوان صدرکومتنازع بنانے کی پو ری کو شش ہوئی لیکن اب امید ہے نوازشریف پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم کی حیثیت سے ایک غیرجانبدار ایوان صدرکو یقینی بنائینگے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے رہنماآصف لقمان قاضی نے مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی،ملاقات میںدینی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملی یکجہتی کونسل کے امور پر بات چیت کی گئی۔مولانا فضل الر حمن نے سپریم کور ٹ میںقاضی حسین احمدمرحوم کی جانب سے فحا شی،بے حیا ئی کیخلا ف دائرپٹیشن میںبھر پورتعاون کا یقین دلا یا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔