امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد نے قرآن پاک حفظ کر لیا

این این آئی  بدھ 17 جولائی 2013
احمد کو تقریباً5 سال قبل پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا جب اس کی عمر 11 برس تھی۔ فوٹو : فائل

احمد کو تقریباً5 سال قبل پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا جب اس کی عمر 11 برس تھی۔ فوٹو : فائل

کراچی: امریکا میں زیر حراست پاکستانی سائنسدان خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد نے قرآن پاک حفظ کرلیا۔

منگل کو نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ان کے بھانجے اور عافیہ صدیقی کے بیٹے محمد احمد نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

یہ خوشخبری سناتے ہوئے فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں اور آواز بھرا گئی، اس موقع پر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد بھی موجود تھے۔ احمد کو تقریباً5 سال قبل پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا جب اس کی عمر 11 برس تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔