ملالہ ڈاکومنٹری 2014ء تک تیارہونے کاامکان

آن لائن  بدھ 17 جولائی 2013
میڈیارپورٹ کے مطابق ابوظبی پیس گروپ کے تعاون سے ڈاکومنٹری کی تیاری کے حوالے سے منصوبے پردستخط بھی ہوگئے ہیں۔  فوٹو: فائل

میڈیارپورٹ کے مطابق ابوظبی پیس گروپ کے تعاون سے ڈاکومنٹری کی تیاری کے حوالے سے منصوبے پردستخط بھی ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ابو ظبی:  عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے حالات زندگی اور تعلیم کے لیے کردار کے حوالے سے ڈاکومنٹری 2014ء کے آخر تک ریلیز ہوگی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ابوظبی پیس گروپ کے تعاون سے ڈاکومنٹری کی تیاری کے حوالے سے منصوبے پردستخط بھی ہوگئے ہیں۔ عالمی ایوارڈ یافتہ فلمساز ڈیورڈ گوگن ھیم نے منصوبے پردستخط کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اپنی دو بیٹیوں نے ملالہ سے متاثر ہوکر ہربچے کو تعلیم دلانے کے لیے جدوجہد شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔