ریلوے کرایوں میں 5 سے30 فیصد کمی، آمدنی بڑھے گی

این این آئی  بدھ 17 جولائی 2013
تیزگام، کوئٹہ، قراقرم، کراچی ایکسپریس کو اچھے انجنوں اور بہتر سہولتوں سے چلایاجائیگا۔ فوٹو: فائل

تیزگام، کوئٹہ، قراقرم، کراچی ایکسپریس کو اچھے انجنوں اور بہتر سہولتوں سے چلایاجائیگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان ریلوے کے نئے جی ایم انجم پرویزنے چارج سنبھالتے ہی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5سے 30فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسافروں کی تعداد اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

گریڈ 21کے افسر انجم پرویزنے جنرل مینجر کے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان جعفر ایکسپریس کے کرایوںمیں 30سے 35فیصد فوری کمی کردی گئی ہے جبکہ برانچ لائنوںکی ٹرینوں کے کرایوںمیں جولائی کے آخرمیں کمی کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ کوئٹہ ایکسپریس، تیزگام، قراقرم اورکراچی ایکسپریس کواچھے انجنوں اور بہتر سفری سہولتوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔

ان کی کوشش ہے کہ کوئی مزیدٹرین بندنہ کی جائے جبکہ 6ماہ تک مال گاڑیوںکی تعدادمیں اضافہ کردیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ محکمے کی آمدن بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انجم پرویزنے کہاکہ بزنس ٹرین کے ذمے 52کر وڑ واجب الاداہیں۔ اگرانتظامیہ نے مقررہ وقت تک اس کی ادائیگی نہ کی تو قانون کے مطابق سخت ایکشن لیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔