فرٹیلائزرکمپنیوں کی گیس سبسڈی ختم کرنے کی تجویزپرغور

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 جولائی 2013
گیس پرسبسڈی دینے سے حکومت کومالی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے،حکام  فوٹو: فائل

گیس پرسبسڈی دینے سے حکومت کومالی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے،حکام فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  وفاقی حکومت نے فرٹیلائزر سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کوگیس میں دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز پرغورشروع کردیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے رعایتی قیمت پرگیس کی فراہمی ختم کرکے معمول کے نرخوں پر گیس فروخت کرنے کا جائزہ لیناشروع کیا ہے تاہم فرٹیلائزرسیکٹرکوگیس پردی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی صورت میں فرٹیلائزرکی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

تاکہ فرٹیلائزرکمپنیاںملک میں کھادکی قیمتوں میں اضافہ نہ کرسکیں،حکام کاکہنا ہے کہ گیس پرسبسڈی دینے کی وجہ سے حکومت کو بہت زیادہ مالی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے جس سے مالی مسائل پیدا ہورہے ہیں جن پرقابو پانے کے لیے حکومت نے یونیفائیڈ ٹیرف متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔