2018کی آخری سہ ماہی؛ پاکستان کے اقتصادی اعتماد میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 جنوری 2019
جنوبی ایشیا میں مضبوط اقتصادی اعتماد قائم رہا، پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار فوٹو: فائل

جنوبی ایشیا میں مضبوط اقتصادی اعتماد قائم رہا، پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار فوٹو: فائل

 کراچی:  پاکستان کے اقتصادی اعتماد میں کمی کے باوجود جنوبی ایشیا میں سال 2018کی آخری سہ ماہی میں مضبوط اقتصادی اعتماد قائم رہا۔

یہ بات دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈاکاؤنٹنٹس اورانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کی جانب سے عالمی اقتصادی سروے (GECS) کے تازہ ترین ایڈیشن میں کہی گئی ہے۔ 3800اکاؤنٹنٹس کے عالمی سروے سے معلوم ہواہے کہ پاکستانی معیشت جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہونے کے ساتھ اقتصادی معاشی عدم توازن کی مشکلات کا شکار ہے۔

امریکا، چین اوریوروزون، دنیا کی تین بڑی معیشتوں نے کمزور ترقی کی نشاندہی کے ساتھ منفی اعتماد کا اسکور حاصل کیا۔ عالمی سطح پر اقتصادی اعتماد مسلسل تیسری مرتبہ Q4 2018 کی سہ ماہی میں کم ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔