سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 جنوری 2019
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67400روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67400روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1294 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172روپے کااضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67400روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57785روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے880 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت754روپے45پیسے پرمستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔