غیرملکی سرمایہ کاری میں17 فیصداضافہ ریکارڈ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 جنوری 2019
دسمبر 2018 میں ملک میں31 کروڑ92 لاکھ ڈالر کی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہےفوٹو: فائل

دسمبر 2018 میں ملک میں31 کروڑ92 لاکھ ڈالر کی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہےفوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت پاکستان کی دوستانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں گزشتہ ماہ دسمبر 2018 کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اس ضمن میں خزانہ ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے گذشتہ روز(جمعرات)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرجاری کردہ اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دسمبر 2018 میں ملک میں31 کروڑ92 لاکھ ڈالر کی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے پچھلے سال 2017 کے اسی عرصہ(دسمبر2017) میں 27 کروڑ 28 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔