برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2013
برطانوی وزیر خارجہ قومی سلامتی اورا مور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار  سے بھی ملاقات کریں۔ فوٹو اے ایف پی

برطانوی وزیر خارجہ قومی سلامتی اورا مور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی ملاقات کریں۔ فوٹو اے ایف پی

اسلام آ باد: برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستانی قیادت سے اہم مذاکرات کریں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ  اسلام آباد میں دو روزہ قیام کریں گے، اس دوران وہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ امورپر بھی تبادلہ خیال کریں گے، برطانوی وزیر خارجہ قومی سلامتی  اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، اسٹریٹیجک مذاکرات، افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور دونوں ممالک کے کردار کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔