برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ کار حادثے میں بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جنوری 2019
کار حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو : ٹویٹر

کار حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو : ٹویٹر

 لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں شہزادہ محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادے اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر 97 سالہ فلپ ڈیوک ایڈنبرا کی کار دوسری کار سے ٹکرا کرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ان کے دو ساتھیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جب کہ شہزادہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

شہزادہ فلپ کی کار اسی جانب سے سڑک پر الٹی جس طرف شہزادے کی نشست تھی۔ گاڑی کے اس حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

London 1

کار حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیورز کی عمریں زیادہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ دونوں ڈرائیورز کی عمریں 70 سال سے زائد تھی تاہم دونوں کے لائسنس تجدید شدہ تھے تاہم اب ڈرائیورز کی عمر کی حد معین کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی۔

شہزادہ فلپ 65 برسوں تک ریاست کے مختلف عہدوں پر خدمات دینے کے بعد 2017 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور آج کل زیادہ تر وقت مطالعے میں صرف کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔