وہاڑی:ایم پی اے کے ڈیرے پر زہر خورانی کا واقعہ، باورچی نے کھانے میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2013
جہانزیب کھچی کے مخالف ارسل خان نے آٹے میں زہر ملانے کےلئے 50 ہزار روپے دیئے تھے، ملزم رفیق کا اعتراف ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

جہانزیب کھچی کے مخالف ارسل خان نے آٹے میں زہر ملانے کےلئے 50 ہزار روپے دیئے تھے، ملزم رفیق کا اعتراف ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

وہاڑی: میلسی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جہانزیب کھچی کے باورچی نے ان کے مخالف کی جانب سے پیسوں کی پیشکش پر کھانے میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب کھچی کے  باورچی رفیق نے 9 جون کو ایک تقریب کے دوران کھانے میں زہرملایا جس سے 23 قیمتی جانیں چلی گئیں۔ پولیس نے گرفت سخت کی تو ملزم نے واقعے کےڈیڑھ ماہ بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے سازش کے مرکزی کرداروں کے نام بھی اگل دیئے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے رفیق نے بتایا کہ اسے جہانزیب کھچی کے مخالف ارسل خان نے آٹے میں زہر ملانے کےلئے 50 ہزار روپے دیئے تھے۔  پولیس نےرفیق باورچی کےبیان پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج کرکےارسل خان کے والد افضل کھچی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ارسل کھچی کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارے جارہےہیں ۔

واضح رہے کہ 9جون کو جہانزیب کھچی کے ڈیرے میں زہر خورانی کی خبر میڈیا میں نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا اور ان ہی کی ہدایت پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔