پی ایس ایل 4کا آفیشل سانگ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ آج ریلیز کیا جائے گا

عباس رضا  جمعـء 18 جنوری 2019
 پی ایس ایل 4کا نیا آفیشل سانگ آج رات 8 بجکر 55 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل 4کا نیا آفیشل سانگ آج رات 8 بجکر 55 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل سانگ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ آج ریلیز کیا جائے گا۔

پہلے تینوں ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر نے نغمے گائے تھے جو بے پناہ مقبول بھی ہوئے،انہوں نے 2016میں ”اب کھیل کے دکھا“ میں فن کا جادو جگایا،2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں ”سیٹی بجے گی، سٹیج سجے گا، تالی بجے گی اور اب کھیل جمے گا“ ریلیز کیا گیا، گزشتہ سال تیسرے ایڈیشن کےلیے ان کا گیت ”لو پھر آگئے جلوہ دکھانے، پھر ملے چلو ہم اس بہانے، یہ کھیل پھر جمے گا اور سٹیج پھر سے سجے گا“ شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکزبنا۔

اس بار پی سی بی نے مختلف تجربہ کیا ہے۔ شجاع حیدر کی موسیقی میں آواز کا جادو معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے جگایا ہے، ویڈیو کے ہدایتکار شعیب اختر ہیں، پی ایس ایل 4کا نیا آفیشل سونگ آج رات 8 بجکر 55 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔