کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 جمعـء 18 جنوری 2019
زلزلے  کا مرکز جنوب مغرب تھا، زلزلہ پیما مرکز. فوٹوفائل

زلزلے کا مرکز جنوب مغرب تھا، زلزلہ پیما مرکز. فوٹوفائل

صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب تھا،  جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔