مقبوضہ کشمیر میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں قیدی ہلاک، 4 پولیس اہلکار زخمی

اے ایف پی  بدھ 17 جولائی 2013
پولیس وین کو حملہ آوروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک قیدی کو جیل منتقل کرنے کے لئے سری نگر کی ایک مارکیٹ سے گزر رہی تھی۔ فوٹو: فائل

پولیس وین کو حملہ آوروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک قیدی کو جیل منتقل کرنے کے لئے سری نگر کی ایک مارکیٹ سے گزر رہی تھی۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک قیدی ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار اور ایک راہگیرزخمی ہو گیا۔

پولیس وین کو حملہ آوروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک قیدی کو جیل منتقل کرنے کے لئے سری نگر کی ایک مارکیٹ سے گزر رہی تھی، پولیس کے مطابق حملے میں شکیل احمد کسانا نامی قیدی زخمی ہواجسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس افسرعفدالمجتبیٰ نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حملے کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جون کو بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی سری نگر آمد سے قبل حملہ آوروں کی جانب سے بھارتی فوج کے دستے پر کئے گئے حملے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔