بھارتی پیسر بھونیشور آسٹریلوی اوپنر فنچ کے دشمن نمبر ون بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
بھارتی پیسر نے تینوں میچز میں آسٹریلوی اوپنرکو آؤٹ کیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی پیسر نے تینوں میچز میں آسٹریلوی اوپنرکو آؤٹ کیا۔ فوٹو: فائل

میلبورن: بھارتی پیسر بھونیشور کمار،آرون فنچ کے دشمن نمبر ون بن گئے۔

گزشتہ روز آخری ون ڈے میں فنچ14رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس سے قبل دونوں میچز میں وہ بولڈ ہوئے تھے، رواں سیزن اب تک فنچ کیلیے بھیانک خواب بنا رہا ہے۔

آرون فنچ تمام فارمیٹس کی 23 انٹرنیشنل اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنا پائے ہیں، انھوں نے تسلیم کیا کہ ان حالات میں انھیں یقینی طور پر کچھ وقت کیلیے کرکٹ سے دوری اختیار کرنا ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔