بھونیشور کمار کی امپائر کے پیچھے رہ کر کی گئی گیند ’ ڈیڈ‘ قرار

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
بیٹسمین فنچ نے بھی اسے کھیلنے سے گریز کیا۔ فوٹو: فائل

بیٹسمین فنچ نے بھی اسے کھیلنے سے گریز کیا۔ فوٹو: فائل

میلبورن: آسٹریلیا بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی امپائر کے پیچھے رہ کر کی گئی گیند کو ’ ڈیڈ‘ قرار دے دیاگیا۔

آسٹریلیا سے تیسرے ون ڈے میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی امپائر کے پیچھے رہ کر کی گئی گیند کو ’ ڈیڈ‘ قرار دے دیاگیا، بیٹسمین فنچ نے بھی اسے کھیلنے سے گریز کیا۔

اس موقع پر کمنٹری کرنے والے مارک وا نے واضح کیا کہ کمار کی ٹرک ڈیلیوری اس لیے ’ ڈیڈ ‘ قرار دی گئی کیونکہ امپائر اسے غیرمنصفانہ خیال کررہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلی ہی گیند پر فنچ ایل بی ڈبلیو ہو کر میدان بدر ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔