تیسرے ون ڈے میں بھونیشور کمارکا غیرمعمولی ڈائیونگ کیچ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
گلین میکسویل نے شامی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا تھا۔ فوٹو: گیٹی

گلین میکسویل نے شامی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا تھا۔ فوٹو: گیٹی

میلبورن: بھارتی بولر بھونیشور کمار نے باؤنڈری لائن سے آگے کی جانب دوڑتے ہوئے ڈائیو لگا کر شاندار کیچ تھاما۔

تیسرے ون ڈے میں بھارتی بولر بھونیشور کمار نے باؤنڈری لائن سے آگے کی جانب دوڑتے ہوئے ڈائیو لگا کرآسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا شاندار کیچ تھام کر شائقین سے داد و تحسین پائی۔

اس مقابلے میں بھونیشور نے 2 وکٹیں بھی لیں، یہ واقعہ آسٹریلوی اننگز کے 35ویں اوور میں پیش آیا، گلین میکسویل نے شامی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔