غازی بروتھا پروجیکٹ پر مسلسل تاخیر، لاگت 5 گنا بڑھ گئی

قیصر شیرازی  ہفتہ 19 جنوری 2019
پروجیکٹ مارچ2009سے شروع اور2013میں مکمل ہونا تھا۔ فوٹو: فائل

پروجیکٹ مارچ2009سے شروع اور2013میں مکمل ہونا تھا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: غازی بروتھا پروجیکٹ پر مسلسل تاخیر سے منصوبے کی لاگت 5 گنا بڑھ گئی۔

غازی بروتھا (تربیلا ڈیم) سے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کیلئے پانی لانے کا منصوبہ ’’سیاسی مجبوریوں‘‘ کے باعث بروقت شروع نہ ہونے سے اسکا تخمینہ لاگت17ارب سے بڑھ کر 85 ارب روپے تک پہنچ گیا،اب منصوبے کو سرد خانہ سے نکال کر نئے مالی سال کے آغاز سے کام شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ 2006 میں بنایا گیا تھا جس کے کل3فیز تھے، پروجیکٹ مارچ2009سے شروع اور2013میں مکمل ہونا تھا،پہلے فیز میں جڑواں شہروں کو200ملین گیلن پانی روزانہ دستیاب ہونا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔