سگریٹ اور موبائل فون سمیت درآمدی اشیا مہنگی ہونے کا امکان

ارشاد انصاری  ہفتہ 19 جنوری 2019
وزیر خزانہ کی زیر صدارت دوسرے منی بجٹ کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے اجلاس ہوا۔ فوٹو:فائل

وزیر خزانہ کی زیر صدارت دوسرے منی بجٹ کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے اجلاس ہوا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ اور موبائل فون سمیت درآمدی اشیا مہنگی کرنے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے لائے جانیوالے دوسرے منی بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھانے،تنخواہ دار ملازمین کیلیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد کم کرکے 6سے 8لاکھ روپے سالانہ کرنے،جی ایس ٹی کی اسٹینڈرڈشرح سترہ سے بڑھا کر 18فیصد کرنے،نان فائلرز کو زائد ٹیکس کی ادئیگی پرگاڑیاں و جائیدادخریدنے کی اجازت دینے اور فائلرز کے لیے بینک ٹرانزیکشن پر عائد0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج میں شئیرزکی خریدوفروخت پر عائد0.2فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے گفٹ،موبائل فون کارڈز پر 4سے 5فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے، پرسنل بیگج ٹرانسفر آف ریذیڈنس کے تحت پْرانی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 سے20 فیصد اضافہ کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بغیر ڈیوٹی،ٹیکسوں کے 2موبائل فون لانے کی اجازت دینے اور موبائل فونز پر عائد ڈیوٹی کی شرح میں 70سے 80فیصد تک اضافہ کرنے سمیت دیگر ریونیو اقدامات اٹھائے جانیکا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔