کثیرالمنزلہ عمارتیں؛ حکومتی اقدام سے بلڈرز میں خوشی کی لہر

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 19 جنوری 2019
شہر قائد میں 2 سال سے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیرپرپابندی کے باعث آباد کے ممبر بلڈرزکے330 پروجیکٹس التواکاشکارتھے۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں 2 سال سے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیرپرپابندی کے باعث آباد کے ممبر بلڈرزکے330 پروجیکٹس التواکاشکارتھے۔ فوٹو : فائل

کراچی: کراچی میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ہٹائے جانے سے شہرکے بلڈرز اور ڈیولپرز میں اعتماد کی فضا بحال ہوگئی۔

کراچی شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ہٹائے جانے کے سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں سندھ ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس سے شہرکے بلڈرز اور ڈیولپرز میں اعتماد کی فضا بحال ہوگئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے شہر قائد میں 2 سال سے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر پر پابندی کے باعث آباد کے ممبر بلڈرز کے 330 پروجیکٹس التوا کا شکار تھے، تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ اور600 ارب روپے کی سرمایہ کاری رک گئی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔