رنویرسنگھ نے شادی کے بعد دپیکا کے گھرمنتقل ہونے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
دپیکا کو ہمیشہ ہر چیز پر پہلی ترجیح دینے کی کوشش کی ہے، رنویر سنگھ فوٹوفائل

دپیکا کو ہمیشہ ہر چیز پر پہلی ترجیح دینے کی کوشش کی ہے، رنویر سنگھ فوٹوفائل

ممبئی: گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ نے شادی کے بعد اپنے گھر میں رہنے کے بجائے اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے گھر میں منتقل ہونے کی وجہ بتادی۔

یہ رواج عام ہے کہ شادی کے بعد لڑکی اپنے والدین کا گھرچھوڑ کر اپنے شوہر کے گھر منتقل ہوجاتی ہے تاہم رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے معاملے میں اس کے بالکل برعکس ہوا ہے۔ شادی کے بعد دپیکا کے بجائے رنویر سنگھ اپنی اہلیہ کے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کے بعد دپیکا نے رنویر پر پابندیاں لگادیں

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے دپیکا کے گھرمنتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی انہوں نے شادیاں دیکھیں اور محسوس کیا کہ لڑکی کا لڑکے کے گھرمیں منتقل ہونا ضروری نہیں، اس کے علاوہ رنویرنہیں چاہتے تھے کہ دپیکا کو ان کے کمفرٹ زون (آرام دہ جگہ) سے باہرنکالیں۔ رنویرکے نزدیک دپیکا اوران کا آرام ان کی پہلی ترجیح ہے لہٰذا وہ دپیکا کے بجائے خود ان کے گھرمیں شفٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی گزشتہ برس نومبرمیں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی، شادی کے بعد دونوں کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کے لیے اپنی دیوانگی کااظہار کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔