سی ٹی ڈی پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019

انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے: فوٹو: فائل

انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے: فوٹو: فائل

 لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انتہائی مطلوب 22 خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جن میں 18 دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے سرکی قیمت 1 کروڑ روپے سے 2 لاکھ روپے تک ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے۔

فہرست میں سب سے خطرناک دہشتگرد مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے جس کے سرکی انعامی رقم 1 کروڑ روپے مقررہے، دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہد ہے جس کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے جب کہ فہرست میں بے نظیربھٹوشہید، سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پروزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔