ملک میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019

شہید آفتاب عالم پکا جیالا، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھا، بلاول بھٹو: فوٹو: فائل

شہید آفتاب عالم پکا جیالا، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھا، بلاول بھٹو: فوٹو: فائل

 کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید رہنما آفتاب عالم شورو کو ان کی 29 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید آفتاب عالم پکا جیالا، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھا، ضیاء کے دورِ آمریت میں طلبہ کو منظم کیا اورقید و بند صعوبتیں برداشت کیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لیئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی نے دی ہیں اورشہید آفتاب عالم پارٹی قیادت اورکارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔