ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کی آئندہ ماہ ملاقات ہوگی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار کِم یانگ نے ملاقات کی جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا فوٹو:فائل

ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار کِم یانگ نے ملاقات کی جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان سے آئندہ ماہ دوسری ملاقات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار کِم یانگ نے ملاقات کی جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا۔ دونوں ممالک عشروں سے جاری محاذ آرائی ختم کرنے کے لئے جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی تصدیق تک شمالی کوریا پر دباؤ اور پابندیاں برقرار رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان تاریخی ملاقات

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2018 میں سنگاپور کے تفریحی جزیرے سینٹوسا میں ملاقات ہوئی تھی جو 38 منٹ تک جاری رہی جس میں مترجمین کے علاوہ کوئی شریک نہ تھا۔

اس موقع پر کم جونگ نے کہا تھا کہ ‘ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہر کوئی جنگ کر سکتا ہے لیکن صرف بہادر ہی امن لا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔