تحریک انصاف کے رویے سے نہیں لگتا وہ اپنی مدت پوری کرے گی، سعد رفیق

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ، سابق وزیرریلوے

مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ، سابق وزیرریلوے

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 5 ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ لوگ اپنی مدت پوری کریں گے، حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہتی ہے، عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے جب کہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔