پاکستان میں ہاکی کا کھیل عزت دار آدمی کا کام نہیں، سابق کوچ حنیف خان

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائ 2013
کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ملائشیا میں ہی کرچکا تھا، سابق کوچ حنیف خان   فوٹو : فائل

کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ملائشیا میں ہی کرچکا تھا، سابق کوچ حنیف خان فوٹو : فائل

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ حنیف خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل عزت دار آدمی کا کام نہیں، زن اور زمین کی وجہ سے ملک میں ہاکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنیف خان نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل میں عزت نام کی کوئی چیز نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کیمپ میں طاہر زمان سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کرائی گئی مگر ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کا ذمہ دار مجھے ٹھہرایا گیا۔

حنیف خان نے کوچ کے عہدے سے جبری ہٹانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ملائشیا میں ہی کرچکے تھے اور وہ آئندہ بھی ہاکی کے لئے خدمات انجام نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زن اور زمین کی وجہ سے پاکستان میں ہاکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔