- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئیں
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن سے آئل چوری کرنے کی کوشش کے دوران ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ آگ کے شعلوں میں بری طرح جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 66 ہوگئی ہے۔
پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پٹرول چوری کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پائپ لائنوں میں ڈرلنگ کرکے پٹرول چوری کرنے والا گروہ پائپ لائن میں سوراخ کرکے پٹرول چوری کررہے تھے اور علاقہ مکین بھی مختلف برتنوں میں پٹرول جمع کر رہے تھے کہ آگ بھڑک اُٹھی۔
ابتدائی طور پر آگ کے بلند شعلوں میں جھلس کر 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 71 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے مزید 30 زخمی آج دوران علاج چل بسے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس دوران کئی گھر نذر آتش ہوگئے اور جائے وقوعہ پر ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔