کاشف محمود نے کریکٹر رول کرنے کا فیصلہ کرلیا

کلچرل رپورٹر  بدھ 17 جولائی 2013
باپ کا رول نبھا تے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے،جلد نئے روپ میں نظر آؤنگا، کاشف فوٹو : فائل

باپ کا رول نبھا تے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے،جلد نئے روپ میں نظر آؤنگا، کاشف فوٹو : فائل

لاہور:  اداکار کاشف محمود نے کریکٹر رول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ جلد ہی ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔

اس بارے میں کاشف محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطو ہیرو بہت کام کرلیا ہے مگر اب کرداروں کے انتخاب میں محتاط ہوگیا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ہیرو کی عمر بہت تھوڑی ہوتی ہے جب کہ اداکار سدا بہار ہوتا ہے ۔ اس لیے میں بھی چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے ایک اداکار کی حیثیت سے یاد رکھیں ۔کاشف محمود نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بننے والی ایک ڈرامہ سیریل میں دو بیٹیوں کے باپ کا رول نبھا رہا ہوں جسے کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی عمر سے بڑے فنکار ابھی بھی ایسے کردار کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تو انھوں نے کہا کہ اس بارے اپنی کوئی رائے نہیں دونگا کیونکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ کاشف محمود نے کہا جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے تو میں وہی کر رہا ہوں جو اچھا لگ رہا ہے۔فلاحی کاموںکے حوالے سے انھوں نے کہا یہ اللہ کی خوشنودی کے لیے کرتا ہوں جس کی پبلسٹی کرنا نہیں چاہتا ،بس یہی کہونگا کہ ہمیں اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کی جتنا بھی ممکن ہو مدد کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔