کراچی میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات ( فوٹو : فائل)

بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، محکمہ موسمیات ( فوٹو : فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے باسیوں کو بارش کی نوید سنا دی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں اتوار اور پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور اس وقت مکران کے ساحلی علاقے پر موجود ہے، بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہوں گی اور  بارش کا زیادہ امکان اتوار اور پیر کی درمیان شب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔