سی ٹی ڈی غلط نکلی تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیں گے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست ہوا تو بھی عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں گے (فوٹو: فائل)

اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست ہوا تو بھی عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں گے (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ساہیوال واقعے پر کہا ہے کہ دونوں پہلوؤں سے حقائق کا جائزہ لیا جارہا ہے اگر سی ٹی ڈی کا موقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ میڈیا اور بچوں کے بیانات کچھ اور بتا رہے ہیں جس پر وزیر اعظم نے حقائق کو سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ پڑھیں: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق، اہلکار گرفتار

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بات کرکے انہیں فوری طور پر ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی، دونوں پہلوؤں سے حقائق کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی، سی ٹی ڈی کا موقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے گا، اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست ہوا تو بھی عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔