کوہلی اورانوشکا آسٹریلین اوپن میچز دیکھنے پہنچ گئے، فیڈرر سے ملاقات

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
انوشکا شرما نے ویرات کوہلی و دیگر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ فوٹو: فائل

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی و دیگر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ فوٹو: فائل

میلبورن: بھارتی کپتان ویرات کوہلی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ آسٹریلین اوپن ٹینس میچز دیکھنے پہنچ گئے اور ٹینس سپر اسٹار راجر فیڈرر سے بھی ملاقات کی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا پر ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ آسٹریلین اوپن ٹینس مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہوئے، انھوں نے کورٹ اسٹینڈ میں کھینچی گئی اپنی تصاویر اور میچز کی مختصر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، کوہلی کی اس موقع پر ٹینس سپر اسٹار راجر فیڈرر سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس سے قبل انوشکا شرما نے ویرات کوہلی و دیگر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔