نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو علیل، پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 20 جنوری 2019
فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جان محمد بلیدی۔ فوٹو: فائل

فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جان محمد بلیدی۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سابق صدر و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔

نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے تصدیق کی کہ میر حاصل بزنجو کو طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔

جان محمد بلیدی نے بتایا کہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔