ٹھٹھہ، ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کرکے درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں

نامہ نگار  بدھ 17 جولائ 2013
پولیس جائے حادثے پر ایک گھنٹے بعد پہنچی اور6 افراد کے خلاف مکلی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس جائے حادثے پر ایک گھنٹے بعد پہنچی اور6 افراد کے خلاف مکلی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ میں ڈاکو راج مکلی کے نزدیک رکاوٹیں کھڑی کرکے درجنوں گاڑیاں لوٹ لی گئیں، مزاحمت پر روزہ دار ٹرک ڈرائیور فائرنگ سے زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئی، مکلی بائی پاس پر بدھ کی صبح 6 مسلح افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے والی درجنوں گاڑیوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

اسی دوران ایک ڈمپر نمبر TK520 سجاول سے کراچی جارہا تھا کہ ڈاکوؤں کے ٹولے نے اسے بھی روک لیا اور سفیر محمد سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو گولیاں مار دیں اور اسے شدید زخمی کرنے کے بعد رقم اور موبائل فون چھین لیا۔ زخمی کو نہایت تشویشناک حالت میں مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے کراچی روانہ کر دیا گیا، پولیس جائے حادثے پر ایک گھنٹے بعد پہنچی اور6 افراد کے خلاف مکلی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا، واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں رات دن ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے عوام بہت خوف زدہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔