نوکوٹ، 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف بلدیہ عملے کا مظاہرہ

نامہ نگار  بدھ 17 جولائی 2013
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

نوکوٹ: ٹاون کمیٹی نوکوٹ کے صفائی کے عملے کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب نوکوٹ کے سامنے شامو، رشید، اشوک، یعقوب کی قیادت میں درجنوں مرد و خواتین خاکروبوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹی ایم اے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جبکہ مظاہرے میں شریک خاکروبوں کے کمسن بچوں کے پیٹ پر روٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں اور بیماری کی صورت میں ادویات خریدنے کی استطاعت بھی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں3،3ماہ بعد صرف ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ہے، اور اس میں سے بھی تعلقہ ایڈمنسٹریشن جھڈو کے سب افس نوکوٹ کا عملہ فی ملازم 2000 روپے کا ٹ لیتا ہے، تنخواہیں نہ ملنے کے باعث انکے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور وہ مجبور ہو کر احتجاج پر نکلے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک انھیں ان کی تمام بقایا تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔