جنید خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے پر ٹیم مینجمنٹ اختلافات کا شکار

میاں اصغر سلیمی / اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 18 جولائی 2013
ذرائع کے مطابق کپتان کا موقف تھا کہ گراؤنڈ میں مجھے ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اس لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے دی جائے۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

ذرائع کے مطابق کپتان کا موقف تھا کہ گراؤنڈ میں مجھے ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اس لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے دی جائے۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

لاہور: فاسٹ بولر جنید خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے پر ٹیم مینجمنٹ اختلافات کا شکار ہوگئی۔

چیف کوچ ڈیو واٹموراور بولنگ کوچ محمد اکرم نوجوان پیسر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ابتدائی دونوں ون ڈے میچز کھلانا چاہتے تھے لیکن کپتان مصباح الحق کے بدلتے تیور دیکھتے ہوئے مجبوراً اسد علی کو میدان میں اتارنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق کپتان کا موقف تھا کہ گراؤنڈ میں مجھے ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اس لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے دی جائے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دونوں ون ڈے میں اسد  صرف ایک کھلاڑی کو ہی پویلین کی راہ دکھا سکے، جنید خان نے دورہ جنوبی افریقہ کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی حریف بیٹسمینوں کو پریشان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔