برطانیہ کے بغیر یورپی یونین کی افادیت نہیں، اطالوی وزیر اعظم

 جمعرات 18 جولائی 2013
یورو زون کی تیسری بڑی معیشت اٹلی اپنے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے. فوٹو: رائٹرز

یورو زون کی تیسری بڑی معیشت اٹلی اپنے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے. فوٹو: رائٹرز

لندن: اٹلی کے وزیراعظم اینریکو نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند سال میں برطانیہ کا یورپی یونین چھوڑ دینا ایک بڑا خطرہ ہو گا۔

برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہوتا ہے تو برطانیہ کے بغیر یورپی یونین عالمی منڈی میں اپنی افادیت کھو دے گی،انھوں نے یورپی ممالک سے اس امکان کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اٹلی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یورو زون کی تیسری بڑی معیشت اٹلی اپنے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کیلیے کوشاں ہے۔

ایک سروے کے مطابق اٹلی کی پالیسیوں کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ جس سے مستقبل میں امداد کے حصول میں مشکل ہوسکتی ہے۔اپنے خطاب کے دوران اٹلی کے وزیراعظم نے بتایا کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات میں 2017تک رکنیت برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔