- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 52 جنگجو ہلاک
جلب: امریکی فضائیہ نے صومالیہ میں الشباب جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں 52 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوبی علاقے جِلِب میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 52 جنگجو مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ الشباب جنگجوؤں کے صومالی فوج پر کیے گئے ایک حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ الشباب نے گزشتہ روز صومالی فوج کے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔
دوسری جانب صومالی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 73 شدت پسند مارے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ الشباب کی جانب سے امریکی حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صومالی فوج کے ایک کیمپ پر شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے 8 فوجیوں کو قتل کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔