سستا حج کرانیوالے ٹورآپریٹرزکوکوٹا دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ

آن لائن  جمعرات 18 جولائی 2013
کوٹے کے مستحق سستاحج کرانیوالے ٹورآپریٹرزہیں،اعتراض کرنیوالے وکلا کوبحث کی ہدایت  فوٹو: فائل

کوٹے کے مستحق سستاحج کرانیوالے ٹورآپریٹرزہیں،اعتراض کرنیوالے وکلا کوبحث کی ہدایت فوٹو: فائل

لاہور:  لاہورہائیکورٹ نے حج کوٹا کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کوٹے کے مستحق سستا حج کروانے والے ٹورآپریٹرزہیں۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ سستا حج کروانیوالے ٹور آپریٹرز نے بیان حلفی وزارت مذہبی امورکوجمع نہیں کروائے جس کے باعث ان کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے گئے۔ درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ یہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے ۔

جس پرفہرست سے نام نکال دیاجائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوٹا سستا حج کروانے والوں کودیاجائے اورعدالت کی سماعت کا مقصد بھی یہی ہے کہ حج تمام افراد کی پہنچ میں ہوعدالت نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پراعتراض کرنے والے وکلا کو بحث کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔