- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال
ٹوکیو: جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصبح مردہ حالت میں پائے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔
نوناکا کی پوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے اور صبح ہمیں کسی قسم کی خدمت کا موقع دیئے بغیر ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔
یہ خبر پڑھیں : جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار
مسازو نوناکا 25 جولائی 1905 کو پیدا ہوئے اور 1931 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ مسازو کے پانچ بچے ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری روز تک صحت مند زندگی گزاری۔
واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسکو نیویز کے انتقال کر جانے کے بعد مسازو نوناکا کو گزشتہ برس دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔