بھارت کو ہرا کر پاکستان جونیئر اسکواش کا ایشین چیمپئن بن گیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 20 جنوری 2019
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف سے ہوا، فوٹو: ایکسپریس

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف سے ہوا، فوٹو: ایکسپریس

پتایا: پاکستان ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا، فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست کا سامنا رہا۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں شیڈول ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے، ٹائٹل مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو2-0 سے ہرا کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستانی کھلاڑی فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں غیر معمولی کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ پہلے فائنل مقابلے میں میں فرحان ہاشمی نے بھارتی ویر چوٹرانی کے خلاف 3-2 سے فاتح سمیٹی۔

میچ کا اسکور 2-11، 9-11، 7-11، 11-5 اور 9-11 رہا۔ دوسرے میچ میں عباس زیب نے بھارتی حریف اتکرش بیہانی کو 3-0 سے زیر کیا،میچ کے دوران بھارتی پلیئر کو 11-4، 11-2، 11-6 سے شکست کا سامنا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔