حکمرانوں نے سیاسی مفادات کے لئے پولیس کو’’غنڈہ فورس‘‘ میں تبدیل کردیا، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
 راؤ انوار نے کراچی میں 440 بےگناہ شہریوں کو قتل کیا اور آزاد گھوم رہا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو:فائل

راؤ انوار نے کراچی میں 440 بےگناہ شہریوں کو قتل کیا اور آزاد گھوم رہا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے سیاسی مفادات کے لئے پولیس کو’’غنڈہ فورس‘‘ میں تبدیل کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں خواتین سمیت 4 بے گناہ شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، حکمرانوں نے پولیس کو غنڈہ فورس بنادیا ہے، راؤ انوار نے کراچی میں 440 بےگناہ شہریوں کو قتل کیا اور آزاد گھوم رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو حکمرانوں کی شہہ ملتی ہے تو وہ بے لگام ہوجاتی ہے، سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرکے غلط لائن پر لگادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔