لیبیا میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافی کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
صحافی کو پُر خطر علاقے میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے دوران قتل کیا گیا۔ فوٹو : ٹویٹر

صحافی کو پُر خطر علاقے میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے دوران قتل کیا گیا۔ فوٹو : ٹویٹر

طرابلس: لیبیا میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافی اور فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران 35 سالہ صحافی فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

محمد بن خلیفہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے لیے فری لانس کام کیا کرتے تھے اور قتل کے روزدارالحکومت طرابلس کے علاقے قیصر بن گھاشر میں باغیوں کی نقل وحرکت کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2011 میں خانہ جنگی کے دوران طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے معمر قذافی کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت قائم ہے تاہم باغیوں کی جانب سے مزاحمت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔