یمن: ڈرون حملے میں القاعدہ کے سعید الشعری کی ہلاکت کی تصدیق

آن لائن  جمعرات 18 جولائی 2013
شیخ سعید الشعری کے ٹھکانے کا سراغ ان کی ایک ٹیلی فون کال کے دوران ناکافی سیکیورٹی اقدامات کے باعث لگایا گیا تھا فوٹو: فائل

شیخ سعید الشعری کے ٹھکانے کا سراغ ان کی ایک ٹیلی فون کال کے دوران ناکافی سیکیورٹی اقدامات کے باعث لگایا گیا تھا فوٹو: فائل

صنعا:  یمن میں القاعدہ نے امریکی ڈرون حملے میں اپنے نائب رہنما سعید الشعری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے ایک رہنما ابراہیم البربائش نے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ شیخ سعید الشعری عرف آقا ابو سفیان الازری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا، شیخ سعید الشعری کے ٹھکانے کا سراغ ان کی ایک ٹیلی فون کال کے دوران ناکافی سیکیورٹی اقدامات کے باعث لگایا گیا تھا تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ القاعدہ رہنما کب ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔ اس سے قبل یمن کی میڈیا رپورٹوں میں کئی بار مذکورہ القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔