سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق اریبہ کا آخری خط منظر عام پر آگیا

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
اریبہ نے بورے والا میں شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی کو خط لکھا ، فوٹو: فائل

اریبہ نے بورے والا میں شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی کو خط لکھا ، فوٹو: فائل

ساہیوال: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق 13 سالہ لڑکی اریبہ کا اپنی سہیلی کو لکھا آخری خط منظر عام پر آگیا جس میں اس نے ناراض سہیلیوں کو منانے کے لیے التجا کی تھی۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ خط میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 13 سالہ اریبہ نے بورے والا میں شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی کو خط لکھا تھا جس میں اس نے اپنی سہیلیوں کو کسی بات پر منانے کی بات کی۔

یہ پڑھیں: سانحہ ساہیوال میں ملوث 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

خط میں اریبہ نے کہا کہ ہیلو اقراء تم کیسی ہو؟ امید ہے تم ٹھیک ہوگی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو، صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ ایسی بات کروں گی۔

اریبہ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ اقرا پلیز جنت کو بھی منالو، اسے بتاؤ کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔