سانحہ ساہیوال پر احتجاج میں مظاہرین مشتعل، پولیس اہلکار فرار

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2019
مظاہرین نے پولیس ٹیم سے بات کرنے سے انکار کردیا اور انہیں دھکے دے کر روانہ کردیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

مظاہرین نے پولیس ٹیم سے بات کرنے سے انکار کردیا اور انہیں دھکے دے کر روانہ کردیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: سانحہ ساہیوال کے خلاف چونگی امرسدھو پر احتجاج کرنے والے مظاہرین مذاکرات کے لیے آئے پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال واقعے کے خلاف مظاہرین کا لاہور میں چونگی امرسدھو پر احتجاج جاری تھا جن سے مذاکرات کے لیے ڈی ایس پی کاہنہ رضا شاہ اور انسپکٹر رضوان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پہنچے لیکن مذاکرات کے لیے آنے والی پولیس ٹیم کو زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والوں نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا اوردھکم پیل کے بعد پولیس ٹیم کو واپس لوٹنا پڑا۔

پولیس ٹیم موبائل میں بیٹھ کر وہاں سے فوراً چلی گئی اور اس دوران ایک اہلکار گاڑی پر چڑھتے ہوئے گر پڑا جب کہ موبائل اہلکار کو وہیں چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد پیچھے رہ جانے والے پولیس اہلکار نے ایک شہری کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوکر اپنی جان بچائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔