- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
سانحہ ساہیوال پر احتجاج میں مظاہرین مشتعل، پولیس اہلکار فرار
لاہور: سانحہ ساہیوال کے خلاف چونگی امرسدھو پر احتجاج کرنے والے مظاہرین مذاکرات کے لیے آئے پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال واقعے کے خلاف مظاہرین کا لاہور میں چونگی امرسدھو پر احتجاج جاری تھا جن سے مذاکرات کے لیے ڈی ایس پی کاہنہ رضا شاہ اور انسپکٹر رضوان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پہنچے لیکن مذاکرات کے لیے آنے والی پولیس ٹیم کو زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والوں نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا اوردھکم پیل کے بعد پولیس ٹیم کو واپس لوٹنا پڑا۔
پولیس ٹیم موبائل میں بیٹھ کر وہاں سے فوراً چلی گئی اور اس دوران ایک اہلکار گاڑی پر چڑھتے ہوئے گر پڑا جب کہ موبائل اہلکار کو وہیں چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد پیچھے رہ جانے والے پولیس اہلکار نے ایک شہری کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوکر اپنی جان بچائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔