کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی (فوٹو: فائل)

بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی (فوٹو: فائل)

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ بارش ہوتے ہی حسب روایت مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ابرِ رحمت برس پڑی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سپر ہائی وے، اولڈ سٹی ایریا، برنس روڈ، کارساز، گلشن اقبال، شارع فیصل، کورنگی اور محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

بارش کے ساتھ ہی گلشن اقبال، ملیر، قائد آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی حسب روایت معطل ہوگئی اور متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، بارش کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اتوار کو شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور سردی کی نئی لہر کچھ روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔