پی ایس ایل 4 کا نیا ترانہ قبل از وقت ریلیز کیے جانے کی انکوائری شروع

اسپورٹس رپورٹر  پير 21 جنوری 2019
سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرریلیزکردیا تھا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرریلیزکردیا تھا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور:  پی ایس ایل فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیزکردیا تھا، اس حوالے سے پی سی بی نے انکوائری تشکیل دی ہے جو معاملات کی تہہ تک جانے کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین احسان مانی کو پیش کرے گی۔

پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ ’ کھیل دیوانوں کا‘ میں اس بارعلی ظفرکے بجائے فواد خان نے آوازکا جادو جگایا لیکن شائقین کو گانا پسند نہیں آیا اورانھوں نے نئے آفیشل سونگ کو مسترد کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔