کوچ مکی آرتھر کی ڈانٹ کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا سامنے آیا، اسد شفیق

اسپورٹس رپورٹر  پير 21 جنوری 2019
کوچ نے بیٹسمینوں کے غلط اسٹروکس، پچ اورکنڈیشنز کے بارے میں بات کی، جو بہت زیادہ سنی گئی، بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

کوچ نے بیٹسمینوں کے غلط اسٹروکس، پچ اورکنڈیشنز کے بارے میں بات کی، جو بہت زیادہ سنی گئی، بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

لاہور: اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ڈانٹ  کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا، جتنا سامنے آیا۔

کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ cricketpakistan.com.pk کے سلیم خالق کو خصوصی انٹرویو میں اسد شفیق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں ٹیم نے اہم موقع پر وکٹیں گنوائیں،اس وقت ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے تو میچ جیت بھی سکتے تھے،کوچ نے بیٹسمینوں کے غلط اسٹروکس، پچ اورکنڈیشنز کے بارے میں بات کی، جو بہت زیادہ سنی گئی اوراس سے بھی زیادہ پاکستان میں پہنچی، بہرحال اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی۔

یاد رہے کہ اسد شفیق کا تفصیلی انٹرویومنگل کوایکسپریس کے اسپورٹس صفحے پر شائع کیا جائیگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔