سوات میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2013
 پک اب میں سوار افراد کا تعلق مدین کے علاقے چھیل سے بتایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

پک اب میں سوار افراد کا تعلق مدین کے علاقے چھیل سے بتایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

سوات: بشگرام کے قریب میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر پک اپ مدین سے بشگرام آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 400 فٹ بلندی سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پک اپ میں سوار افراد کا تعلق مدین کے علاقے چھیل سے تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔